پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ سارہ خان چھٹیاں منانے فرانس پہنچ گئیں۔
انہوں نے فیس بُک پر معروف کافی کمپنی کے کیفے میں ماسک لگائے بیٹھے ایک تصویر شیئر کی۔
اداکارہ نے لوکیشن میں فرانس لکھا، جس سے مداح حیران رہ گئے کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ اس وقت فرانس میں موجود ہیں۔
سارہ خان نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’آج کل کی زندگی۔‘
ایک اور پوسٹ میں انہوں نے فرانس کے ہی ایک مال میں بیٹھے تصویریں شیئر کی تھی۔
واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کی جوڑی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی ہے، دونوں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر روزانہ کی تصاویر و ویڈیوز شیئر بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
ناصرف یہ بلکہ جوڑی کی جانب سے مداحوں سے گپ شپ کرنے کیلئے سوال و جواب کے سیشن کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مداحوں کے تیکھے سوالات و خواہشات کے مطابق جواب دیے جاتے ہیں۔