بجلی ٹیرف بڑھائے بغیر گردشی قرضوں کی ادائیگی کیلئے نئے پلان کی تیاری

June 19, 2021

اسلام آباد (ناصر چشتی)بجلی ٹیرف میں اضافہ کئے بغیر گرد شی قرضوں کی ادائیگی کیلئےنئے پلان کی تیاری کی جارہی ہے، پاور ڈویژن رواں ماہ کے آخر تک پلان آئی ایم ایف کو پیش کریگا، بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں، ملک میں بڑھتے ہوئے گردشی قرضوں کے خاتمہ کیلئے حکومت پاکستان بجلی کا ٹیرف بڑھائے بغیر آئی ایم ایف اور عالمی بینک سے مزید رعایتیں لینا چاہتی ہے اس سلسلے میں پاور ڈویژن گردشی قرضوں کی ادائیگی کیلئے نیا پلان ترتیب دے رہی ہے، پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے حکومت مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ گردشی قرضوں کی ادائیگی کے سلسلےمیں پاور ڈویژن اس ماہ کے آخر تک نیا پلان آئی ایم ایف کو پیش کریگا جس میں عام صارف کیلئے ٹیرف میں اضافہ کئے بغیر گرد شی قرضوں کی ادائیگی کی منصوبہ بندی کی گئی جس کے تحت تھرکول پاور رپراجیکٹ کی پیداواری لاگت بھی کم کرنا ہے جو ریلویز کے نئے پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد درآمدی کوئلہ کی فی ٹن لاگت 57 ڈالر سے کم ہوکر 27 ڈالر رہ جائیگی، کوئلہ سے بجلی کی پیداوار کے وقت ٹیرف167 روپے فی ڈالر کے حساب سے رکھا گیا اب ڈالر کی قیمت کم ہونے سے اس پر بھی نظرثانی ہوگی۔