بلاول بھٹو کی ملتان آمد پر ان کا تاریخی استقبال کیا جائے گا، جنرل سیکرٹری پی ایس ایف

June 19, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر))پی ایس ایف ملتان شہر کے جنرل سیکرٹری ملک نعمان کمبوہ نےکارکنوں کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ہے اس نے لوگوں کو ہمیشہ روزگار فراہم کیا ہے،انہوں نے کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو کی ملتان آمد پر ان کا تاریخی استقبال کیا جائے گا اور ملتان کی مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء ان کا شاندار استقبال کرتے ہوئے انہیں گلدستے پیش کریں گے اور گل پاشی کی جائے گی تقریب سے سٹی صدر پی ایس ایف کاکو شاہ،پی وائی او صدر نومی بھٹہ،عامر جٹ،ملک آصف ثاقب،عمر کمبوہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔