افغانستان میں کورونا بڑھنے پر باب دوستی پیدل آمد و رفت کیلئے بند

June 19, 2021

پشاور(جنگ نیوز) افغانستان میں کورونا کیسزبڑھنےکے بعد پاکستان نے پاک افغان بارڈرپرنئی سفری پابندیاں عائدکرتے ہوئے چمن میں باب دوستی کو دوطرفہ پیدل آمدورفت کے لیے بند کردیا۔ڈپٹی کمشنر چمن طارق مینگل کے مطابق این سی او سی کے فیصلے کے تحت باب دوستی کو آج سے دو طرفہ پیدل آمدورفت کے لیے بند کردیا ہے تاہم افغانستان میں موجود پاکستانی کورونا ایس اوپیزکے تحت واپس آسکتے ہیں جب کہ پاکستان میں موجود افغان باشندے بھی واپس افغانستان جاسکتے ہیں۔