معلوم نہیں تھا فلم تاریخ رقم کرے گی: اجے دیوگن

June 19, 2021

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے اپنی مقبول ترین فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کے 22 برس مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یقین نہیں آتا تھا اس فلم نے ایک تاریخ رقم کی ہے۔

انہوں نے اس فلم کی 22 ویں سالگرہ کے موقع پر پُرانی تصویریں انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بناتے ہوئے لکھا کہ اس کردار کو 22 برس بیت گئے ۔


اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ ’سلمان خان سنجے لیلا بھنسالی، ایشوریہ اور مجھے معلوم تھا کہ ہم کچھ بڑا اور جذباتی کررہے ہیں لیکن یہ نہیں معلوم تھا کہ یہ فلم تاریخ ہی رقم کردے گی۔‘

فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ 18 جولائی 1999 کو ریلیز ہوئی تھی جو اب تک کی بالی ووڈ کی سُپر ہٹ فلموں میں سے ایک ہے۔