مفتی عزیز کا دوسرا بیٹا کاہنہ سے گرفتار

June 20, 2021


لاہور پولیس نے مدرسے میں طالب علم سے زیادتی کرنے والے مفتی عزیز الرحمٰن اور ان کے ایک بیٹے کو میانوالی سے گرفتار کرنے کے بعد ان کے دوسرے بیٹے کو کاہنہ سے گرفتار کر لیا ہے۔

کچھ روز پہلے لاہور کے مدرسے میں طالب علم سے زیادتی کی ویڈیو سامنے آنے پر مفتی عزیز الرحمٰن، ان کے بیٹوں اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مفتی عزیز الرحمان کے دوسرے بیٹے عتیق الرحمٰن کو کاہنہ کے ایک مدرسے سے گرفتار کیا گیا ہے۔

اس سے قبل پولیس نے مفتی عزیز اور ان کے بیٹے الطاف الرحمٰن کو میانوالی سے گرفتار کیا تھا۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیئے جانے کا امکان ہے۔

پولیس اس کیس کے دیگر ملزمان لطیف الرحمٰن اور عبداللّٰہ کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مار رہی ہے۔