بینظیر کی سالگرہ پر بلاول بھٹو کا شاعرانہ انداز

June 22, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے والدہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

انہوں نے والدہ کی سالگرہ پر اُن کے ہمراہ بچپن سمیت دیگر اہم مواقعوں پر لی گئیں تصاویر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنایا۔

بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ،

وقت کے گزرنے سے تم جو بھول جاؤ گے

ہم تمہیں بتائیں گے، بینظیر کیسی تھی

زندگی کے ماتھے پر ایک لکیر جیسی تھی

ظلم کے نشانے پر ایک تیر جیسی تھی

بینظیر بھٹو بس بینظیر جیسی تھی

چیئرمین پیپلز پارٹی نے بینظیر کی سالگرہ کی مناسبت سے ٹوئٹر پر زیرگردش ٹرینڈ کو بھی ٹوئٹ میں استعمال کیا۔

بلاول نے اپنے ٹوئٹ میں شاعری کے ساتھ ہیش ٹیگ ’ہیپی برتھ ڈے ایم ایم بی بی‘ کا اضافہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی سابقہ وزیراعظم بینظیر بھٹو کا 68واں یومِ پیدائش منایا گیا تھا۔