• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی پر بینظیر بھٹو کی مہندی کا ڈیزائن کیسا تھا؟

بلاول ہاؤس کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

بختاور بھٹو نے اپنی مہندی والے دن سندھی ثقافت کو یاد رکھا، اور ہاتھوں پر مہندی سے اجرک والا ڈیزائن بنوایا۔

مہندی کے ڈیزائن کی تصویر جب سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی تو صارفین نےبینظیر بھٹو کے مہندی لگے ہاتھوں کی تصویر بھی شیئر کردی اور دونوں مہندیوں میں مماثلت تلاش کرنے لگے۔


بی بی کا اپنی شادی میں لگوایا گیا مہندی ڈیزائن بختاور کے اجرک والے ڈیزائن سے بالکل مختلف تھا۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے یہ تصویر  بختاور بھٹو کو بھی ٹیگ کی جسے بختاور بھٹو نے خود بھی لائیک کیا تاہم کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

یاد رہے کہ بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کا نکاح 29 جنوری اور ولیمہ 30 جنوری کو ہوگا۔

تازہ ترین