یاسرحسین نے ’ہنگامی حالات‘ کی تصویر شیئر کردی

June 22, 2021

پاکستان کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی گئی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

شوبز انڈسٹری کے متنازع اداکار یاسر حسین ٹی وی پر ادا کیے گئے اپنے کرداروں سے کم اور اپنے متنازع بیانات کے سبب زیادہ مشہور ہیں۔

یاسر حسین سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ تے ہیں اور ہر سماجی اور معاشرتی مسائل پر اپنی رائے دیتے اور مختلف مسائل پر بات کرتے نظر آتے ہیں۔

یاسر حسین کی جانب سے جاری کیے گئے زیادہ تر بیانات تنقید کی زد میں رہتے ہیں جبکہ اُن کے ہزاروں مداح بھی ہیں جو انہیں بے حد پسند کرتے ہیں۔

یاسر حسین کی جانب سے اپنی ایک نئی تصویر انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔


یاسر حسین کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک ٹوٹے ہوئے شیشے کے پیچھے کھڑے ہیں، انہوں نے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ہنگامی حالات۔‘

یاسر حسین کی اس تصویر پر تا حال ہزاروں مداحوں کی جانب سے خوب تعریفی کمنٹس اور لائیکس آ چکے ہیں۔