اساتذہ کی کمی کو سٹوڈنٹ ٹیچر انٹرم پروگرام کے ذریعے حل کیا جائیگا، سیکرٹری ایجوکیشن

June 24, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ تحصیل کوہ سلیمان کے سکولوں میں ہنگامی طور پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کا عمل یقینی بنایا جا رہا ہے،یہ بات انہوں نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان کے کمیٹی روم میں کوہ سلیمان ایجوکیشن پلان بارے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکی۔ اجلاس میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری عطاءالحق، ایڈیشنل سیکرٹری محمد انصر سیال، ڈی پی ای طاہرہ پروین ،سی ای او ایجوکیشن شمشیرخان اورسی ای او ایجوکیشن سمیت سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔