’کورلوس عثمان‘ کے سیزن 2 کا اختتام ہوگیا

June 24, 2021

دنیا بھر میں مشہور سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورلوس عثمان‘ کے سیزن 2 کی آخری قسط نشر کر دی گئی۔

سیریز کورلوس عثمان جس کے دوسرے سیزن نے ٹی وی اسکرین پر ریٹنگز کے ریکارڈز توڑے اور سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز رہی، آج اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔

سیریز میں ’عثمان بے‘ کامرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار بوراک اوزچیویت سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سیریز کی آخری قسط کے پوسٹر کی تصویر کی ہے۔


پوسٹر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ ’اس سیریز میں موجود ہر شخص نے اچھا کام کیا، نئے سیزن میں ملیں گے۔‘

دوسری جانب سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اوزگے تورر نے اپنی انسٹا اسٹوری پر سیریز کے سیزن 2 میں اداکاروں کی جانب سے الوداعی ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا ہے کہ ’میری طرف سے سب کے لیے بہت سی نیک تمنائیں، ہر چیز کے لیے شکریہ۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اپنا خیال رکھیں، اگلے سال پھر ملیں گے۔‘

واضح رہے کہ تاریخی تُرک سیریز جو کہ سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کی زندگی کی حقیقی کہانی پر مبنی ہے، اس وقت اردو زبان میں ڈب کر کے جیو ٹی وی پر بھی نشر کی جا رہی ہے۔