• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک کے امتحانات میں بدنظمی، وزیر تعلیم کا بیان سامنے آگیا

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا صوبے میں میٹرک کے امتحانات میں بدنظمی پر کہنا ہے کہ تعلیمی بورڈز ان کے ماتحت نہیں ہیں لیکن پھر بھی وہ معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے سوشل میڈیا پر میٹرک امتحانات میں بدنظمی سے متعلق ایک بیان جاری کیا ہے۔

سعید غنی کا کہنا ہے کہ تعلیمی بورڈ میرے ماتحت نہیں، لیکن اس معاملے کو دیکھ رہا ہوں۔

واضح رہے کہ آج سے صوبے بھر میں شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانات  کے پہلے دن بدنظمی عروج پر رہی ، ابوالحسن صفہانی روڈ پر بھی نجی اسکول میں پرچہ وقت پر نہ پہنچ سکاجبکہ پرچہ دینے والے طالب علم اور پرچہ لینے والے اساتذہ وہاں وقت سے پہلے سے موجود تھے۔

 کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے پہلے روز کچھ امتحانی مراکز پر پرچہ تاخیر سے پہنچنے کے معاملہ پر بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ کو اضافی وقت دیا جائے گا۔

تازہ ترین