ملالہ نے اپنے فیورٹ اسپورٹس کے بارے میں بتادیا

July 16, 2021

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی کرکٹ کھیلنے کا بہت شوق ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں بھائیوں اور دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کا ہمیشہ ہی شوق رہا ہے۔


ملالہ نے لکھا کہ میں نے کرکٹ کھیلتے ہوئے یہ بات محسوس کی ہے کہ لڑکے لڑکیوں کو عام طور پر سلو گیند کرواتے ہیں کہ لڑکیاں تیز گیند سے ڈرتی ہیں۔

ملالہ نے بتایا کہ میں نے ہمیشہ ہی ایسے ساتھ کھیلنے والے لڑکوں سے کہا کہ وہ مجھے ایسے ہی گیند کروائیں جیسے اُن کے سامنے لڑکی نہیں بلکہ لڑکا کھیل رہا ہو۔

انہوں نے کہا کہ کھیل کھیلنے سے اُن کی شخصیت میں لڑکیوں کیلئے ایک مسابقتی ماحول پیدا کرنے کی خواہش ہوئی جس کیلئے انہوں نے ایک برانڈ سے شراکت داری کرلی ہے۔