اولمپکس میں نمائندگی کھلاڑی کے لئے باعث فخر، عارف حسن

July 20, 2021

اولمپک گیمز میں قومی دستے سے توقعات کے حوالے سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن کا کہنا ہے کہ اولمپکس میں اپنی قوم کی نمائندگی کرنا ایک بڑے اعزاز کا لمحہ ہے ٹوکیو اولمپکس میں مجھ سمیت ہر پاکستانی اپنے ایتھلیٹس سے عمدہ کارکردگی کا خواہاں ہے پاکستان کواولمپک گیمز میں میڈلز جیتے ہوئے تقریبا تین دہائیاں گزر گئیں ہیں۔

آخری بار 1992 میں بارسلونا اولمپک میں شہباز احمد کی سربراہی میں پاکستان ہاکی ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا اولمپک گیمز کیلئے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے پی او اے کے صدر عارف حسن کاکہنا تھا کہ اولمپک کوالیفائر میں ہمارے کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا یہ ان کے عزم اور محنت کا نتیجہ ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے اسپورٹس ایونٹ میں شرکت کا اعزازحاصل کررہے ہیں جاپانی قوم کو ٹوکیو اولمپک کی میزبانی کے یادگار اور تاریخی موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔