عید الاضحیٰ پر عوام کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں،زبیدہ جلال

July 21, 2021

کوئٹہ (آن لائن )وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوارزبیدہ جلال نے کہاہے کہ عوام کے تعاون کے بغیر کورونا پر قابو پانا ناممکن ہے ،عید الضحیٰ پر عوام کورونا کی جنگ میں زندگی گنوانے والے ڈاکٹرز کی خاطر ایس او پیز کا خیال رکھیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کیا۔زبیدہ جلال نے کہاکہ بروقت حکومتی پالیسیز اور آپ کے تعاون سے ہم کورونا پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ عید قربان کے موقع پر کوروناسے جنگ میں ہمارے 200 سے زائد ڈاکٹرز اپنی زندگی گنوا بیٹھے ان کی قربانیوں کی خاطر فاصلہ رکھیں احتیاط کریں۔