چھوٹی عقل والوں کی زبان لمبی ہوتی ہے: نعمان اعجاز

July 23, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہچھوٹی عقل والے افراد کی زبان لمبی ہوتی ہے۔

نعمان اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جو اُن کے ٹاک شو کے سیٹ پر لی گئی، یہ شو ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جاتا ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں نعمان اعجاز کُرتا شلوار میں ملبوس ہیں اور وہ کسی کا شکریہ ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔

نعمان اعجاز نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’عقل جتنی چھوٹی ہوگی، زبان اُتنی ہی لمبی ہوگی۔‘

اداکار نے لکھا کہ ’تو آئیے! ہم اپنی لبمی زبان پر قابو پانا شروع کریں۔‘

اُنہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی رحمتوں سے نوازے، آمین۔‘

نعمان اعجاز کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد اُن کی حمایت کرتی نظر آرہی ہے۔

واضح رہے کہ نعمان اعجاز اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ اور معنی خیز پوسٹس شیئر کرکے مداحوں کے دل جیتتے ہیں۔