مکہ مکرمہ: حجاج کا طوافِ وداع جاری

July 23, 2021

مکہ مکرمہ میں حجاج کے آخری قافلے کا طوافِ وداع جاری ہے، نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد حجاج اپنی منزلوں کو لوٹیں گے۔

وزارت حج و عمرہ کی انتظامیہ بسوں سےحجاج کرام کو مختلف پوائنٹس تک پہنچائے گی۔

سعودی میڈیا کے مطابق حرم شریف میں نمازیوں کی تعداد میں کمی دیکھنے کی ملی جبکہ خانہ کعبہ اور حطیم کی سینی ٹائزنگ مکمل ہوگئی ہے۔