فاطمہ آفندی کے منفرد اسٹائل پر مداحوں کے مزاحیہ تبصرے

July 23, 2021

پاکستان کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے اس عید پر منفرد نظر آنے کے لیے نیا تجربہ کیا جوکہ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا ہے۔

فاطمہ آفندی نے فوٹو اینڈ ویڈیو ایپ انسٹاگرام پر عید کی اپنی فیملی کے ساتھ چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ جینس اور شارٹ ٹاپ کے ساتھ ساڑھی پہنے نظر آرہی ہیں۔



اداکارہ کا یہ منفرد اسٹائل سوشل میڈیا پر کچھ خاص پسند نہیں کیا گیا اور ان تصاویر پر مداح خوب مذاحیہ تبصرے کررہے ہیں ۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ کے اس ڈریس کا نام کیا ہے۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ایسا تب ہوتا ہے جب آپ اپنے پاس موجود سب ہی کچھ ایک ساتھ پہننا چاہیں۔‘

ایک صارف نے تو یہ تک لکھ دیا کہ ’شاید! انہوں نے حرا مانی کو کاپی کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ناکام ہوگئیں۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ فاطمہ آفندی نے اداکار کنور ارسلان کے ساتھ 2012ء میں شادی کی تھی اور اب اس خوبصورت جوڑے کے دو بیٹے ہیں۔