• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے تیسرے دن بھی سات ججز نے مختلف مقدمات کی سماعت کی

ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں گزشتہ روز عید کے تیسرے دن بھی سات مختلف سنگل بینچز پر مشتمل ججز نے مختلف مقدمات کی سماعت کی۔ اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جسٹس محمد مسعود جہانگیر، جسٹس صفدر سلیم شاہد،جسٹس طارق ندیم،جسٹسمحمد امجد امین،جسٹس عابد حسین چٹھہ، جسٹسعلی ضیاء باجوہ اور جسٹس رضا قریشی نے نے کئی مقدمات کی سماعت کی۔ لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ پر عید کے تیسرے روز اتنی بڑی تعداد میں ججز کے مقدمات کی سماعت کا ہونا اپنی نوعیت کا ایک منفرد ریکارڈ بھی ہے۔
تازہ ترین