کشمیر میں ہمارے مشترکہ امیدوار جیتیں گے، پرویز الہٰی

July 24, 2021


ق لیگ کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ کشمیر الیکشن میں ان کے مشترکہ امیدوار کامیاب ہوں گے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے ملاقات کے لیے آئے سابق وزیر میاں عمران مسعود کو الیکشن ڈے کے لیے ضروری ہدایات بھی دیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن ڈے پر امن و امان کی صورت حال بہتر بنائیں۔

چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ پنجاب میں ق لیگ کی خدمات عوام کے سامنے کھلی کتاب ہے۔