رانا تنویر نے وزارت صحت کی خوب تعریف کی

July 26, 2021

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) رانا تنویر نے وزارت صحت کی جم کر تعریف کی۔

پی اے سی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رانا تنویر نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وزارت صحت کا کردار قابل ستائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستانی ماڈل کی تعریف کی اور دنیا کو اسے اختیار کرنے کی ترغیب بھی دی۔

ساتھ ہی ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہمیں کورونا وائرس سے متعلق 1200 ارب روپے کے پیکیج کی گہرائی میں جانا چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کورونا پیکیج سے ان لوگوں کو بھی پیسے دیےگئے، جن کا کوئی تعلق نہیں، کورونا فنڈز سے ٹیکس ری فنڈز کی رقم بھی ادا کی گئی۔