جرمنی کے معروف اوپرا فیسٹول کی 145 سالہ تاریخ کا نیا رخ

July 26, 2021

جرمنی کے معروف بیریوتھ (Bayreuth) اوپرا فیسٹول کی 145 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون نے آرکسٹرا کی ہدایت دی۔

جرمنی کے معروف بیریوتھ اوپرا فیسٹول میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر یوکرین کی 43 سالہ خاتون Oksana Lyniv نے فیسٹول کی 145 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ آرکسٹرا کی ہدایت کاری کی۔

کووڈ 19 کی صورتحال کے باعث فیسٹول میں شائقین کی محدود تعداد نے شرکت کی۔