عامر خان اور کرن راؤ اب ایک ساتھ کیوں؟

July 27, 2021

بھارت کے نامور اداکار عامر خان اور ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے درمیان حال ہی میں طلاق ہوئی ہے جبکہ دونوں اب بھی ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابقہ جوڑا ایک ساتھ بیٹھا ہوا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ یہ تصویر فلم لال سنگھ چڈھا کے سیٹ کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تصویر لداخ کی ہے جہاں وہ ایک پریس کلب کے ممبران کے ساتھ فوٹو بنوارہے ہیں۔

واضح رہے کہ عامر خان فلم لال سنگھ چڈھا میں مرکزی کردار نبھارہے ہیں جبکہ کرن راؤ فلم کی پروڈکشن ٹیم کا حصہ ہیں۔