میا خلیفہ کا شوہر سے طلاق لینے کا اعلان

July 28, 2021

غیراخلاقی فلموں کی سابق لبنانی اداکارہ میا خلیفہ نے شادی کے دو سال بعد شوہر سے طلاق لینے کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے میا خلیفہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے بتایا کہ ’اُنہوں نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔‘


میا خلیفہ نے کہا کہ ‘اُنہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کو کامیاب بنانے کے لیے ہرممکن کوشش کی لیکن اُن کی شادی کامیاب نہ ہوسکی۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’ہم پورے اعتماد کے ساتھ یہ کہہ سکتے ہیں، ہم نے ہماری شادی کو کامیاب بنانے کے لیے کسر نہیں چھوڑی، ہر طرح کی تھیراپی لی، کوشش کی لیکن ناکامی پر ہم نے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔‘

میا خلیفہ نے کہا کہ ’طلاق کے باوجود بھی ہم ایک دوسرے کے دوست رہیں گے، ایک دوسرے سے بات کریں گے اور عزت کریں گے۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم کچھ واقعات کے لیے ایک دوسرے کو قصور وار نہیں ٹھہرا سکتے ۔‘

واضح رہے کہ میا خلیفہ دو سال قبل رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔