مسلم لیگ ن کا وزیر اعظم عمران خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ

July 28, 2021

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم عمران خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی ہتک عزت کا دعویٰ خارج کرنے کی استدعا پر وزیراعظم عمران خان سے معافی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ عوالتوں میں فیل ہونے کے بعد عمران خان اپنے الزامات خود واپس لے رہے ہیں۔

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ یہ عمران خان کی سیاست کی حقیقت ہے، اب وہ اپنے ہی الزامات واپس لینے کا کہہ رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ 2 سال سے زائد عرصے سے عمران خان صاحب اپنی ہی دائر کردہ درخواست کے حق میں کوئی دلائل پیش نہیں کرسکے ہیں۔