قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی۔
چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں 4 انکوائریز کی منظوری دی گئی، جس میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے خلاف تحقیقات بھی شامل ہیں۔
نیب اجلاس میں نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) کے افسران، اہلکاروں اور دیگر کے خلاف 2 انکوائریز کی منظوری دی گئی۔