چترال میں گلیشئر پھٹنے کاخدشہ، محکمہ موسمیات نےالرٹ جاری کردیا گیا

July 29, 2021

چترال میں گلیشئر پھٹنے کے خدشے کے پیشِ نظر محکمہ موسمیات نےالرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور چترال میں موجودہ موسم کا سسٹم آئندہ ایک سے دو ہفتے برقرار رہے گا، مسلسل درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلیشرز میں بننے والی جھیلوں کے پھنٹے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ درجہ حرارت سے گلگت بلتستان اور چترال کے کچھ علاقوں میں گلیشیئرز پھٹنے سے سیلاب آ سکتا ہے، مقامی آبادی کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ متعقلہ حکام کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ، عطا آباد جھیل کی طرز کا ایک اور واقعہ ہو سکتا ہے ۔