پیگاسس سے جاسوسی کیخلاف فوج نے بر وقت ایکشن لیا:PTA

July 29, 2021

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ پیگاسس کے ذریعے دنیا بھر میں جاسوسی کی گئی، تاہم فوج نے پہلے ہی بر وقت ایکشن لیا اور اسمارٹ فون پر پابندی عائد کر دی۔

قائمہ کمیٹی دفاع کے اجلاس میں پی ٹی اے حکام نے اس بات کا انکشاف کیا ہے۔

پی ٹی اے حکام نے کہا ہے کہ اِنکرپشن توڑی نہیں جا سکتی، پیگاسس آپ کا مائیک ہیک کر لیتا ہے، اندازہ ہے کہ واٹس ایپ نے ان کی مدد کی ہے۔

پی ٹی اے حکام نے مزید بتایا کہ گوگل کے پاس ہماری سائبر ایکٹویٹی کا سارا ریکارڈ موجود ہے۔

پی ٹی اے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان سائبر سیکیورٹی پالیسی منظور ہو گئی ہے، پہلے سائبر سیکیورٹی پر پاکستان 96 نمبر پر تھا، اب 79 نمبر پر ہے۔