اسٹیٹ بینک کی کنزیومر فنانسنگ کے ریٹ کم کرنے کی ہدایت

July 30, 2021

اسلام آباد (حنیف خالد) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات 29جولائی کو تمام کمرشل بینکوں کے صدور کے ساتھ وڈیو میٹنگ میں ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ موٹر گاڑیوں کی خریداری اور گھروں کی تعمیر کیلئے سستے قرضوں کی فراہمی یقینی بنائیں اس کیلئے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان باقر رضا نے کمرشل بینکوں کے ہر صدر کو 30 جون 2022 تک قرضے دینے کا ٹارگٹ بھی دے دیا ہے جسے پورا نہ کرنے والے کمرشل بینک کو سٹیٹ بینک آف پاکستان قواعد کے مطابق پنلٹی بھی لگائے گا۔