چوریوں ڈکیتیوں کاسلسلہ تھم نہ سکا،شہری نقد رقم،فونز،موٹرسائیکل اور دیگر اشیا سے محروم

July 30, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی،موٹرسائیکلیں،موبائلز سمیت قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ،پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ مخدوم رشید کے علاقے چک8ایم آر میں اعجاز حسین کو دومسلح ڈاکو نے روک کر اسلحہ کی نوک پر نقدی10ہزارو موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ قادرپورراں کے علاقےمیں ظہوراحمد سے دوڈاکو گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل سمیت نقدی 3 ہزار و موبائل لے گئے،تھانہ شاہ شمس کے علاقے شاہ شمس کالونی میں محمد دانش سے دوڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی 15ہزار چھین کر لے گئے،تھانہ ممتازآبادکے علاقے لاری اڈا کے قریب نجی گھی کمپنی کے سیلزمین فیاض احمد سے دوڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی4لاکھ50ہزار لے گئے،تھانہ شاہ شمس کے علاقے قاسم پور کالونی محمد شہباز سے موٹرسائیکل سوار دوملزمان جھپٹا مارکر موبائل مالیت53ہزار،تھانہ گلگشت کے علاقے نادرخان سے ایک ملزم نے موبائل مالیت70ہزار چھین کر فرار ہوگیاجبکہ تھانہ بی زیڈ کے علاقے ریان خان کا موبائل مالیت2لاکھ40ہزار چوری ہوگیا۔