تیمور حسن خان نے کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

July 30, 2021

پشاور( نامہ نگار ) پشاور کنٹونمنٹ بورڈانتخابات، پی ٹی آئی سپورٹس اینڈ کلچر ونگ پشاور ریجن کے ایڈیشنل سیکریٹری صاحب زادہ تیمور حسن خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے، نوجوان سیاسی کارکن اور انصاف سپورٹس اینڈ کلچر پشاور ریجن کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری صاحب زادہ تیمور حسن خان نے کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 1 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے، پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تیمور حسن خان نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہے اور کنٹونمنٹ انتخابات میں وہ کامیاب ہو کر حلقے کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ صاحبزادہ تیمور حسن خان نے کہا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور حلقے کے عوام کے پر اصرار مطالبے پر انتخاب کر رہے ہیں اور وہ کامیاب ہو کر ان مسائل کو حل کرنے پر توجہ مرکوز رکھیں گے جنہوں نے حلقے کے عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نظریاتی کارکن اور وزیر اعظم عمران خان کے سپاہی ہیں اور وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق سیاسی سوچ رکھتے ہیں۔