دواگست سے سکول کھلنےکااعلان، اساتذہ اضافی ڈیوٹیز پرمامور

July 31, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب بھر میں دو اگست سے سکول کھولنے کافیصلہ کیا گیا ہے مگر دوسری طرف اساتذہ کی اضافی ڈیوٹیاں بھی لگائی جارہی ہیں، کچھ اضلاع میں سکول کھلنے کا اعلان ہوتے ہی اساتذہ کی پولیو اورکہیں کورونا ویکسین ٹیموں پر ڈیوٹیاں لگا دی گئیں جس سے تعلیمی عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے،اس حوالے سے متعدداساتذہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ اور وزیر تعلیم اساتذہ کی پولیو پر ڈیوٹی کا نوٹس لیں کیونکہ سینکڑوں اساتذہ پہلے ہی احساس سروے کی ڈیوٹی دے رہے ہیں ۔