نریندر مودی کا بھائی ہی مودی کی پالیسیوں کیخلاف بول پڑا

July 31, 2021

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بھائی پرہلاد مودی ، مودی حکومت پر برس پڑے ۔

پرہلاد مودی نے تاجروں کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ مودی ہو یا کوئی اور انہیں تاجروں کے مطالبات ماننے پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر صدر مطالبات نہیں مانتا تو تاجروں کو جی ایس ٹی دینے سے انکار کر دینا چاہیے۔

آل انڈیا فیر شاپ ایسوسی ایشن کے نائب صدر پرہلا مودی نے بھائی اور ملک کے صدر نریندر مودی سے سوال کیا کہ آپ آخر تاجروں کی بات کیوں نہیں سنتے ؟ اب آپ کو سننا پڑے گی۔