میرا کا علی ظفر کے ساتھ اسکینڈل بنوانے کی خواہش کا انکشاف

August 01, 2021

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ میرا اپنے متنازع بیانات اور کچھ اسکینڈلز کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز رہتی ہیں۔ یہ اسکینڈلز ان کے خلاف بنائے جاتے ہیں یا وہ خود بنواتی ہیں؟ اس حوالے سے ٹی وی میزبان نادیہ علی نے چشم کشا انکشاف کر ڈالا ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق نادیہ علی نے کہا ہے کہ اداکارہ میرا نے ایک بار مجھے کہا تھا کہ میں ان کا گلوکار علی ظفر کے ساتھ اسکینڈل بناؤں۔ نادیہ علی کہتی ہیں کہ میں ایک شو کی میزبانی کر رہی تھی۔ اچانک میرا میرے پاس آئی اور کہا کہ یہاں سب سے پرکشش لڑکا کون ہے؟ ان کے سوال پر میں بہت حیران ہوئی۔ اس وقت علی ظفر اسٹیج پر پرفارم کر رہے تھے۔ میرا نے مجھے کہا کہ میرا علی ظفر کے ساتھ اسکینڈل بناؤ۔ ایک بار میں خاموش رہی تو اس نے دوسری بار مجھے کہا کہ اس کے ساتھ میراا سکینڈل بناؤ اور جب میں نے اس کے کہنے پر ایسی کوئی اناؤنسمنٹ نہ کی تو وہ خود ہی اسٹیج پر علی ظفر کے پاس چلی گئیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں44سالہ اداکارہ میرا کی طرف سے سیاست میں آنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوں گی۔