چیئرمین FBR کو 6 سال کے دوران قبضے میں لی گئی نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ لگژری گاڑیوں کی تفصیلات ایک ماہ میں پبلک کرنے کا حکم

August 01, 2021

لاہور(آصف محمود ) پاکستان انفارمیشن کمیشن نے چئیرمین ایف بی آر کو گزشتہ 6سال کے دوران قبضے میں لی گئی نان کسٹم پیڈ اورٹمپرڈ لگثری گاڑیوں کی تفصیلات ایک ماہ میں پبلک کرنے کا احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ’’جنگ‘‘ کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق عبداللہ ملک بنام ایف بی آر کیس میں پی آئی سی نے چئیرمین ایف بی آر سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کے 2018کے از خود نوٹس میں جاری احکامات کئے جس میں کہا گیا تھا قبضے میں لی گئی نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ لگثری گاڑیاں استعمال کرنے والے کسٹم افسران سے گاڑیاں فوری طور پر واپس لے کر سپریم کورٹ میں اس حوالے سے بیان حلفی جمع کروایا جائے، پر کس حد تک عملدرآمد ہوااستحقاق کے بغیر یہ گاڑیاں استعمال کرنے والے افسران کے خلاف کیا کاروائی عمل میں لائی گئی کے متعلق بھی تفصیلات فراہم کی جائیں ۔ مشترکہ مفادات کونسل نے 2006میں اپنے آرڈر نمبر 5 میں ایف بی آر کے افسرا ن کو قبضے میں لی گئی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں سرکاری مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی اجازت دی تھی لیکن ساتھ ہی یہ شرط عائد کی تھی کہ افسر ان کو ان گاڑیوں کے استعمال کے لئے چئیرمین ایف بی آر سے اجازت لینا ہوگی۔