قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں بندا ٓٹوسپورٹ سنٹرکی بحالی کافیصلہ

August 01, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پیڈمک آفس میں اجلاس ہوا جس میں پیڈمک کے زیر اہتمام صنعتی مراکز میں ترقیاتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا چیئرمین پیڈمک سید نبیل ہاشمی اور سی ای او علی معظم سید نے جاری منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی، صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ قائداعظم بزنس پارک اور ملٹی پرپز بزنس سینٹر کو بروقت مکمل کرنے اور آٹو سپورٹ سنٹر کی بحالی کے لئے تجاویز مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے بھر کے صنعتی مراکز میں عالمی معیار کا انفراسٹرکچر فراہم کیا جارہا ہے۔