ہماری پالیسیاں موسم کے ساتھ نہیں بدلتیں، جمعیت نظریاتی

August 01, 2021

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علمائےاسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے کہاہےکہ جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کوئی موسمی جماعت ہے اور نہ ہی ہماری پالیسیاں دوسری جماعتوں کی طرح کسی موسم کیساتھ بدلتی ہیں۔ طالبان سے تعلق سے انکار کرنے والے آج طالبان کی فتوحات دیکھ کرطالبان کومجاہدین کے طورپریادکررہے ہیں۔ کارزئی کی دعوت پرکابل کا دورہ کرنے پر فخر محسوس کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جمعیت نظریاتی نےروزاول سے جوموقف اپنایاتھااج تک اسی موقف پرقائم ہے ہمیں نہ کل اپنے موقف پرشرمندگی تھی نہ آج کوئی شرمندگی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں جمعیت نظریاتی کا مقصد اکابرین کے مشن کو آگے بڑھانا ہے ہرمظلوم کی حمایت ہر ظالم سے بغاوت ہمارامنشور ہے ۔ہمارے اسلاف نے اپنی زندگیاں حقوق العباد کے لئے وقف کر دی تھیں سیاست کو عبادت سمجھ کر خدمت خلق کرنا منشور کا حصہ ہے جھوٹ کی سیاست اور منافقانہ رویوں نے سیاست دانوں کا اعتبار ختم کر دیا ۔دولت بنانے کے لیے زندگیوں اور اپنی ضمیر تک کا سودا کر نے والے کبھی اپنی منزل مقصودتک نہیں پہنچے۔