آسٹریا میں لوگوں کو تیسری بار ویکسی نیشن لگانےکی تیاریاں

August 04, 2021

ویانا(نمائندہ جنگ) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں موسم خزاں سے تیسری ویکسی نیشن منصوبہ بنایا جا رہا ہے، وزارت صحت موسم خزاں سے وینیز نرسنگ ہومز میں بوسٹر ویکسی نیشن شروع کرنا چاہتی ہے،اس پر کام اور مشاورت جاری ہے۔ 27 دسمبر 2020 کو آسٹریا میں لوگوں کو پہلی کوویڈ کے خلاف ویکسین دی گئی۔ ویانا شہر کے نرسنگ ہومز نے سب سے پہلے ویکسین لگانے کا کام شروع کیا۔ ماہرین کے مطابق ویکسی نیشن سے تحفظ تقریباً نو ماہ تک جاری رہتا ہے جس کے بعد تیسری ویکسی نیشن ضروری ہے۔وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق تیسری ویکسی نیشن لگانے کی سفارش دوسری ویکسی نیشن کے تقریبا نو ماہ بعد کی جارہی ہے۔ ابتدائی طور پر کورونا سے متاثر لوگ جن کو سال کے آغاز میں ویکسین دی گئی تھی انہیں اب تیسری خوراک ضرور ملنی چاہیے۔ تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا ہر ایک کو نو ماہ کے بعد بوسٹر ویکسی نیشن کی ضرورت ہے۔نیشنل ویکسی نیشن بورڈ (این آئی جی) ترقیات کی نگرانی کر رہا ہے اور پھر سفارشات دے رہا ہےکہ اگردوسری ویکسی نیشن کے بعد اگر مناسب مدافعتی ردعمل نہ ہونے کی صورت میں ایسا ہوتا ہے تو تیسری خوراک پہلے بھی دی جاسکتی ہے۔ وزارت صحت نے کہا اگر دوسری ویکسی نیشن کے بعد اینٹی باڈیز کا پتہ نہیں چلتا ہے تو تیسری ویکسی نیشن جلد سے جلد تجویز کی جاتی ہے مگر دوسری خوراک کے چار ہفتوں سے پہلے تیسری خوراک نہ دی جائے۔