خاتون کی بوائے فرینڈ کو کار تلے روندنے کی کوشش

August 04, 2021


امریکا میں ایک خاتون نے بوائے فرینڈ کو جھگڑے کے بعد کار تلے روندنے کی بار بار کوشش کی اور ناکامی ہر دونوں گتھم گتھا ہوگئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکا کار کی ڈگی میں سے سامان نکال کر سڑک پر پھینک رہا ہے، سامان پھینکنے پر خاتون غصے میں آگئیں اور کار کو ریورس کرنے لگیں لیکن بوائے فرینڈ بچ گیا۔

اس کے بعد خاتون نے 3 بار اپنے بوائے فرینڈ کو کار تلے روندنے کی کوشش کی اور اس دوران کار دیوار سے بھی ٹکرائی۔