کشمیر و فلسطین تنازعات طے کئے بغیر دنیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا، ثروت اعجاز قادری

August 05, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کشمیریوں پرظلم وجبر اور انسانیت کی تذلیل کی انتہا ہوچکی ہے، انسانیت دشمن فعل پر عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنا ہوگا،کشمیر وفلسطین تنازعات طے کئے بغیر دنیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا،انہوں نے کہا کہ حکومت کراچی کو آفت زدہ قرار دے اور ٹیکس معاف کئے جائیں،لاک ڈاؤن کو ختم کرکے بازار کھولے جائیں۔