اسنوکر ڈی ایم سی وسطی کے سالانہ کیلنڈر میں شامل

September 14, 2021

پاکستان اسپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کے تحت تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسنوکر، اور دیگر انڈور گیمز کو فروغ دینے کے حوالے سے امور زیر غور آئے اس موقع پر خالد ریاض صدیقی کمشنر ڈی ایم سی، اکبر حسین ڈائریکٹر کلچر اسپورٹس ڈی ایم سی سینٹرل،فیڈریشن کے عہدے دار شفیق انور، معین رحمانی، فیض الحسن ، ڈاکٹر سید قاسم اور دیگر شریک ہوئے۔

تقریب میں ڈی ایم سی سینٹرل کے حکام نے اسنوکر کو اپنے سالانہ کیلنڈر میں شامل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دیگر انڈرو گیمز کو بھی فروغ دینے کی سفارش کی گئی۔ اس موقع پر تقریب کے شرکاء کوبتایاگیا کہ کر کٹ کے بعد اسنوکر ملک کا سب سے مقبول ترین کھیل بن چکا ہے، پاکستان نے اس میں تین مرتبہ عالمی اعزاز جیتا جو محمد یوسف اور محمد آصف نے جیتے،جبکہ سالح محمد نے بھی اس کھیل میں پاکستان کے لئے کئی ایشیائی اعزاز جیتے۔