سعودی عرب میں کورونا کے 88 نئے کیسز، 7 اموات

September 15, 2021

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 88 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ عالمی وبا میں مبتلا مزید7 مریض انتقال کرگئے۔

ریاض سے سعودی وزارت صحت کے جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 251 ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت صحت نے مزید کہا کہ مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے7 مریض انتقال کرگئے ہیں۔ یوں سعودی عرب میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 640 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے کہا کہ سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 70 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار 260 ہوگئی ہے۔