کراچی: نجی اسکول میں بچے کے سامنے والد پر مبینہ تشدد

September 16, 2021

کراچی کے ایک نجی اسکول کی انتظامیہ کی جانب سے بچے کے سامنے اس کے والد کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

طالب علم کے والد نے الزام لگایا ہے کہ اسکول کی انتظامیہ نے فیس ادا نہ کرنے پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

بچے کے والد کی شکایت پر محکمۂ تعلیم کی ٹیم نے اسکول کا دورہ کیا۔

دورہ کرنے والی محکمۂ تعلیم کی ٹیم کو اسکول کی انتظامیہ نے اسکول میں داخل ہونے سے روک دیا۔