مجھے تو لگتا ہے پی ٹی آئی مزید پانچ سال حکومت کرے گی، زرتاج گل

September 16, 2021

وفاقی وزارت ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ مجھے تو لگتا ہے پی ٹی آئی مزید پانچ سال حکومت کرے گی، ہمارے پاس اب بھی دو سال باقی ہیں کام کرتے رہیں گے۔

کراچی میں ورلڈ اوزون ڈے سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ کوشش کریں گے اوزون سطح کو محفوظ بناسکیں۔

زرتاج گل نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے کوویڈ میں بھی بہتر کام کیا، ہم نے ماحول دوست ماحولیاتی نظام پر بہت کام کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے ملک میں ایسی کوئی چیز نہیں آنے دی جس سے اوزون کو نقصان پہنچے، ہم نے 8 نئے قومی پارک بنائے، اب 23 قومی پارک ہیں۔

زرتاج گل نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں پلاسٹک مکمل بند کرنے کے لیے کافی حد تک کام کیا ہے، ہم کوشش کررہے ہیں آنے والی نسل کو بہترین ماحول ملے۔