روپ اسکیپنگ چیمپئن شپ آئندہ ماہ ہوگی

September 18, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) قومی روپ اسکیپنگ چیمپئن شپ 17 سے 19 اکتوبر تک کراچی میں ہوگی۔ چیمپئن شپ میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، لیڈیز سنگلز اینڈ ڈبلز، مینز ٹیم اور لیڈیز ٹیم ایونٹ شامل ہیں۔ان مقابلوں کے بعد 40 کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لگا یا جائے گا ،منتخب کھلاڑی تھائی لینڈ اور ملائشیاء کے ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔