پنجاب آرٹس کونسل کے4افسروں کے تقرروتبادلے

September 19, 2021

لاہور ( جنرل رپورٹر )محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نےپنجاب آرٹس کونسل کےگریڈ 17 اور گریڈ 18 کے 4افسروں کے ی تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ، اسد احمد کو ڈپٹی ڈائریکٹر اوپن ائیر تھیٹر باغ جناح لاہور،میاں عتیق احمد کو کیوریٹر لائل پور میوزیم فیصل آباد ،تقرری کے منتظر محمد یوسف کو ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع شیخوپورہ ،مسعود تنویر ارشد کوکیوریٹر آرٹ اینڈ کرافٹ کمپلیکس قدافی سٹیڈیم تعینات کردیا گیا ہے، جبکہ محمد عمران رضا کو اسسٹنٹ اکائونٹ آفیسر شیخوپورہ کا اضافی چارج ، زاہد اقبال کو ڈائریکٹر فیصل آباد آرٹس کونسل کا اضافی چارج ، غلام عباس کو ڈپٹی ڈائریکٹر بھکر کا اضافی چارج اور ثاقب علی رضا کو اسسٹنٹ اکائونٹ آفیسر بھکر کا اضافی چارج تفویض کردیا گیا ہے۔