امریکی ریاست ورجینیا کے اسکول میں فائرنگ، 2 افراد زخمی

September 20, 2021

امریکی ریاست ورجینیا کے شہر نیوپورٹ نیوز کےاسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، ہیریٹیج ہائی اسکول میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے پر بچوں کو کلاسوں سے نکال کر ٹینس کورٹ پہنچا دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طالب علموں کو کیمپس کے ٹینس کورٹ منتقل کردیا گیا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسکول فائرنگ کے واقعے سے متعلق مزید تفصیل سامنے نہیں آئی۔