گرین لائن، وفاقی حکومت آغاز کی حتمی تاریخ کا اعلان کرے، حافظ نعیم

September 21, 2021

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمنٰ نے گرین لائین پروجیکٹ کے لیے مجموعی نصف تعداد 40بسوں کی کراچی آمد اور وفاقی وزراء و گورنر سندھ کی جانب سے منصوبے کے آئندہ ماہ آغاز کی خوشخبری پر کہا ہے کہ وفاقی حکومت اہل کراچی کو بے وقوف بنانے اور طفل تسلیاں دینے کے بجائے منصوبے کے آغاز کی حتمی تاریخ کا اعلان کرے، تاریخ پر تاریخ دینے کا سلسلہ بند کیا جائے، منصوبے کی غیر معمولی تاخیر کی ذمہ داری موجودہ وفاقی و صوبائی حکومتوں سمیت نواز لیگ کی حکومت پر بھی عائد ہو تی ہے، کراچی میں گرین لائین 5سال سے زائد عرصے کے بعد بھی تاحال نامکمل ہے، کئی اسٹیشن ابھی مکمل طور پر تعمیر ہونے باقی ہیں جہاں ایلیویٹرز اور لفٹ بھی نہیں نصب نہیں کی جا سکی ہیں، تعمیر شدہ ٹریک اور ریلنگ بھی خراب ہو گئی ہے۔