سندھ اسمبلی، بولنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن کا احتجاج، شور شرابہ

September 21, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی ،بولنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن ارکان نے احتجاج اورشور شرابہ کیا، صوبائی وزیر پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ اور پی ٹی آئی کے رکن فردوس شمیم نقوی کے درمیان نوک جھونک ہوئی۔ ایوان کا اجلاس پیر کو اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔وقفہ سوالات کے آغاز میں جب ایم کیوایم پاکستان کے محمد حسین نے بولنے کی کوشش کی تواسپیکر نے انہیں بولنے کی اجازت نہیں دی جس پرمحمد حسین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں ہمیں بولنے کی اجازت نہیں دی جاتی ۔کسی رکن کی غیر موجودگی میں سوال کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی جاتی ؟ نکتہ اعتراض، توجہ دلاو نوٹس پر بھی ہمیں روک دیا جاتا ہے ۔