چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن تعیناتی کی سمری منظوری کیلئے آج کابینہ میں پیش کی جائیگی

September 21, 2021

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی تعیناتی کیلئے سمری تیار کرلی گئی ہے،سمری منظوری کیلئے آج وفاقی کابینہ میں پیش کی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین ٹی سی پی کیلئے 4 ناموں کا پینل تجویز کیا گیا ہے، چیئر مین ٹی سی پی کیلئے گریڈ21 کے عبدالعزیزعقیلی کا نام تجویز کیا گیا ہے۔ عبدالعزیز عقیلی وزارت منصوبہ بندی میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات ہیں۔سید رافیو بشیر شاہ کا نام بھی چیئرمین ٹی سی پی کیلئے تجویز کیا گیا ہے۔ گریڈ 21 کے رافیو بشیر شاہ وزارت تجارت میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل تعینات ہیں۔لیاقت علی میمن کا نام چیئرمین ٹی سی پی کیلئے سمری میں شامل ہے۔